کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے مرکز نگاہ بنے رہے

شاندار کارکردگی پر وزیراعظم کے تعریفی کلمات،کابینہ اراکین ڈیسک بجا کر شیخ رشید کو داد دیتے رہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 10 دسمبر 2018 20:38

کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے مرکز نگاہ بنے رہے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-10 دسمبر 2018ء) :وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شیخ رشید مرکز نگاہ بنے رہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کابینہ سے خوب داد و تحسین سمیٹی۔تفصیلات کے مطابق وزراء کی سوروزہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس ختم ہو چکا ہے۔اجلاس میں وفاقی کابینہ کے 100روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی کارکردگی پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کرداد دی۔

اجلاس میں شیخ رشید کی کارکردگی کو سب سے بہترین قرار دیا گیا۔اجلاس میں شیخ رشید نمبر ون جبکہ مراد سعید نمبر ٹو رہے۔سربراہ شیخ رشید احمد نے 12برس بعد دوبارہ وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالا۔ وزیر کے تقرر کے ساتھ ہی ریلوے میں نئے دور کا آغاز ہوا۔

(جاری ہے)

اور ریلوے کی آمدن میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا۔ نئی حکومت کے آنے کے بعد محکمہریلوے کی آمدنی میں 55 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ریلوے کا سرکاری خزانے پر بوجھ کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آمدن میں اضافہ مسافروں اور فریٹ بزنس بڑھنے سے ہوا۔اور یہی وجہ ہے کہریلوے نے پچھلے مہنیوں کے مقابلے میں گذشتہ دو مہینوں میں 55 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ریلوے پر سالانہ 86 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔جس میں 50ارب ریلوے کی اپنی آمدنی ہے جب کہ 36ارب ریلوے کا خسارہ ہوتا تھا تاہم ریلوےکے اس خسارے میں بھی کمی آئے گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح فریٹ بزنس رہا اور ٹرینیوں کے اضافے سے مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا تو ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ریلوے کی آمدنی میں 6 ارب روپے سالانہ اضافہ ہو جس کے بعد ریلوے کا خسارہ کم ہو کر 29ارب تک محدود ہونے کا امکان ہے۔ اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر شیخ رشید مرکز نگاہ بنے رہے۔انہوں نے اپنے محکمے کے حوالے سے بریفنگ بھی خود دی ،اس دوران وزیر اعظم بھی شیخ رشید کی تعریفیں کرتے رہے جبکہ وفاقی کابینہ کے تمام اراکین بھی شیخ رشید کی غیرمعمولی کارکردگی پرڈیسک بجا کر وفاقی وزیر کو داد دیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں