وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، شیخ رشید کی وزارت ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ

،ڈیسک بجا کر خراج تحسین پیش کیا گیا شیخ رشید صاحب آپ کو ریلوے افسران فیل کرنے کی کوشش تو نہیں کررہے ، وزیراعظم عمران خان ابھی تو حالات ٹھیک ہیں، ایسا محسوس کیا تو آپ کے علم میں لائونگا، وزیر ریلوے شیخ رشید

پیر 10 دسمبر 2018 23:51

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، شیخ رشید کی وزارت ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پروزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا 9 گھنٹے کا خصوصی اجلاس وزیراعظم ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں وزارت ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ دی جس پر ڈیسک بجا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے سوال کیا کہ ’شیخ رشید صاحب آپ کو ریلوے کے افسران فیل کرنے کی کوشش تو نہیں کررہے ‘جس پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تو حالات ٹھیک ہیں ایسا محسوس کیا تو آپ کے علم میں لاؤں گا۔وزیر ریلوے نے وزیراعظم سے کہا کہ ریلوے کو آپ کے وژن کے مطابق آئندہ بھی نمبر ون ہی رکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 20 نئی ٹرینیں چلائی ہیں، ایک سال کا ٹارگٹ تین ماہ میں مکمل کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چار فریٹ،3 ٹورسٹ ٹرینیں بھی چلارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میرے دور میں ریلوے نے دو ارب روپے اضافی کمائے، ابھی تک نمبرون ہوں، کارکردگی کی اس دوڑ میں آگے ہی رہوں گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں