بھیک ، چندہ اورانڈا تحریک انصاف کی معاشی پالیسی کے تین اصول ہیں ،نفیسہ شاہ

پیر 10 دسمبر 2018 23:58

بھیک ، چندہ اورانڈا تحریک انصاف کی معاشی پالیسی کے تین اصول ہیں ،نفیسہ شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ بھیک ، چندا اورانڈا تحریک انصاف کی معاشی پالیسی کے تین اصول ہیں۔

(جاری ہے)

ْنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے نے کہا کہ تحریک انصاف کی معاشی پالیسی کا پہلا اصول بھیک ہے جس کے لئے یہ سعودی عرب گئے ، دوسرا اصول چندہ ہے جس کیلئے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے رابطہ کیا جاتاہے جوخود محنت مزدور ی کرنے ملک سے باہر گئے ہوئے ہیں ، تیسراصول انڈہ ہے ، توڑ پھوڑ کے ذریعے عوام کوبے روز گار کرکے ان کوایک مرغی اورانڈا پکڑاناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کوبیروز گار کیاجارہاہے ، مہنگائی کے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے ، حکومت مہنگائی کا سیلاب لے کر آئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں