وزیراعظم سو روزہ کارکردگی پر کچھ وزراء پر مطمئن، ان کی کارکردگی کو سراہا ہے جبکہ بعض وزراء کو کارکر دگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے، منی لانڈرنگ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جا رہا ہے،وزیر مملکت زرتاج گل

منگل 11 دسمبر 2018 00:01

وزیراعظم سو روزہ کارکردگی پر کچھ وزراء پر مطمئن، ان کی کارکردگی کو سراہا ہے جبکہ بعض وزراء کو کارکر دگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے، منی لانڈرنگ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جا رہا ہے،وزیر مملکت زرتاج گل
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ سو روزہ کارکردگی پر وزیراعظم کچھ وزراء پر مطمئن اور ان کی کارکردگی کو سراہا ہے جبکہ بعض وزراء کو کارکر دگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے، منی لانڈرنگ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔ پیر کوپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا سو روزہ پلان مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیراعظم نے کچھ وزراء کی کارکردگی کو سراہا ہے اور ان کی کارکردگی سے مطمئن ہوئے جبکہ بعض وزراء کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ نہیں لیا جاتا تھا لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے وزراء کو عوام کے سامنے جوابدہ کیا ہے اور وزراء اپنی کارکردگی پہلی مرتبہ وزیراعظم کے سامنے پیش کر رہے ہیں جو مثبت قدم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی وزارت کی سو روزہ کارکردگی کو بھی وزیراعظم کے سامنے رکھا ہے، وزیراعظم نے میری وزارت کی کارکردگی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کرنے والوں کو عوام سامنے بے نقاب کیا جا رہا ہے، کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے، سب کا بلاتفریق احتساب ہو رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں