دوران اجلاس وزیراعظم کا شیخ رشید سے دلچسپ سوال

شیخ صاحب کوئی ریلوے افسر آپ کو تنگ تو نہیں کرتا؟ ایسا ہوا تو آپ کے علم میں ضرور لاؤں گا۔۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 11 دسمبر 2018 11:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2018ء) : وزراء کی سوروزہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس ختم ہو چکا ہے۔اجلاس میں وفاقی کابینہ کے 100روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی کارکردگی پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کرداد دی۔اسی دوران وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ شیخ صاحب آپ کو کوئی ریلوے افسر تنگ تو نہیں کرتا؟یا کوئی افسر آپ کے کام میں رکاوٹ تو نہیں بنتا۔

تو شیخ رشید نے جواب دیا کہ ایسا ہوا تو آپ کے علم میں ضرور لاؤں گا۔اور کام میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ہوئی تو آپ کو بتاؤں گا۔گذشتہ روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اجلاس میں شیخ رشید کی کارکردگی کو سب سے بہترین قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شیخ رشید نمبر ون جبکہ مراد سعید نمبر ٹو رہے۔سربراہ شیخ رشید احمد نے 12برس بعد دوبارہ وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالا۔

وزیر کے تقرر کے ساتھ ہی ریلوے میں نئے دور کا آغاز ہوا۔ اور ریلوے کی آمدن میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا۔ نئی حکومت کے آنے کے بعد محکمہریلوے کی آمدنی میں 55 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے کا سرکاری خزانے پر بوجھ کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آمدن میں اضافہ مسافروں اور فریٹ بزنس بڑھنے سے ہوا۔اور یہی وجہ ہے کہریلوے نے پچھلے مہنیوں کے مقابلے میں گذشتہ دو مہینوں میں 55 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان ریلوے پر سالانہ 86 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔جس میں 50ارب ریلوے کی اپنی آمدنی ہے جب کہ 36ارب ریلوے کا خسارہ ہوتا تھا تاہم ریلوےکے اس خسارے میں بھی کمی آئے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح فریٹ بزنس رہا اور ٹرینیوں کے اضافے سے مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا تو ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ریلوے کی آمدنی میں 6 ارب روپے سالانہ اضافہ ہو جس کے بعد ریلوے کا خسارہ کم ہو کر 29ارب تک محدود ہونے کا امکان ہے۔

اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر شیخ رشید مرکز نگاہ بنے رہے۔انہوں نے اپنے محکمے کے حوالے سے بریفنگ بھی خود دی ،اس دوران وزیر اعظم بھی شیخ رشید کی تعریفیں کرتے رہے جبکہ وفاقی کابینہ کے تمام اراکین بھی شیخ رشید کی غیرمعمولی کارکردگی پرڈیسک بجا کر وفاقی وزیر کو داد دیتے رہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں