پاک بحریہ کے لیے بنائے جانے والے جدید ترین 3 ہزار ٹن سروے جہاز کی چین میں لانچنگ

میٹر طویل جہاز جدید آلات سے لیس، گہرے سمندر میں آپریشن کی صلا حیت رکھتا ہے، ترجمان پاک بحریہ

منگل 11 دسمبر 2018 14:16

پاک بحریہ کے لیے بنائے جانے والے جدید ترین 3 ہزار ٹن سروے جہاز کی چین میں لانچنگ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) پاک بحریہ کے لیے بنائے جانے والے جدید ترین 3000 ٹن سروے جہاز کی چین میں لانچنگ ہوگئی،جہاز کی لمبائی 80 میٹرسے زائد ہے جو سروے کے جدید آلات سے لیس ہے اور گہرے سمندر میں آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے مہمان ِ خصوصی چیف نیول اوورسیئر چائنا، کموڈور اظفر ہمایوں تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں شپ یارڈ ، مقامی حکومت اور پاک بحریہ کے حکام نے شرکت کی۔ جدید ترین سروے جہاز پاکستان کی میرین ریسرچ میں تقویت کا باعث ہو گا اور زیرِ آب تلاش اورسروے کے آپریشنز کی سہولیات فراہم کرے گا۔سروے جہاز کی شمولیت سے پاک بحریہ کی بحری جغرافیائی سروے کرنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہو گا۔سروے جہاز اگست2019کے آخر تک پاک بحریہ کے بیڑے کا حصہ بنے گا۔ پاک بحریہ ہائیڈروگرافی میں درخشاں روایات کی امین ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں