وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 8 ارب 7 کروڑ 48 لاکھ روپے جاری کردیئے

منگل 11 دسمبر 2018 14:44

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 8 ارب 7 کروڑ 48 لاکھ روپے جاری کردیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 8 ارب 7 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 28 ارب 6 کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مخص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے سی پیک سپورٹ پراجیکٹ کے لئے ایک کروڑ 95 لاکھ، سی پیک کے تحت حویلیاں ڈرائی پورٹ کے لئے ایک کروڑ 56 لاکھ، سٹاف کواٹرز کی تعمیر کے لئے 13 کروڑ 40 لاکھ، خانیوال رائیونڈ ٹریک کو دو رویہ کرنے کے لئے 30کروڑ 57 لاکھ، پورٹ قاسم تا بن قاسم سٹیشن کی بحالی کے لئے 9 کروڑ 60 لاکھ، ٹریک مینٹیننس پائلٹ پراجیکٹ کے لئے 35 کروڑ، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے لئے 80 کروڑ، ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹوز کے لئے 2 ارب 80 کروڑ، 2010ء کے سیلاب سے متاثرہ املاک کے لئے 40 کروڑ، 2007ء میں متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے 66 کروڑ 18 لاکھ، رولنگ سٹاک اور ٹریک کی بحالی کے لئے 20 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں