پاور ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 8 ارب 69 کروڑ روپے جاری

منگل 11 دسمبر 2018 14:44

پاور ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 8 ارب 69 کروڑ روپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پاور ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 8 ارب 69 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئی33 ارب 36کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مخص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے 132کے وی گرڈ سٹیشن کی تعمیر کے لئے 2 کروڑ، سبی میں گرڈ سٹیشن کی تعمیر کے لئے 4 کروڑ، گوادر پورٹ میں ٹرانسمیشن لائن کے لئے 2 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں