وزیراعظم عمران خان نے یوسف بیگ مرزا کو معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرز مقرر کر دیا

منگل 11 دسمبر 2018 14:44

وزیراعظم عمران خان نے یوسف بیگ مرزا کو معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرز مقرر کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے یوسف بیگ مرزاکی بطور معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرزتقرری کر دی ہے،کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے یوسف بیگ مرزا کو معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرزمقرر کر دیا ہے، ان کی تقرری 7دسمبر سے تصور ہوگی ۔

(جاری ہے)

کابینہ ڈویژن سے جاری وفاقی کابینہ کے ارکان کی تازہ ترین فہرست کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 42 ہوگئی ہے جن میں 24 وفاقی وزراء ،6 وزراء مملکت ، 4 مشیر اور 8 معاونین خصوصی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں