قومی اسمبلی میں اسرائیل سے تعلقات کی باز گشت کا ملی یکجہتی کونسل نے نوٹس لے لیا

آل پارٹیز کانفرنس پرسوں طلب، کا نفرنس میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوںسمیت تمام مذہبی جماعتیں مدعو

منگل 11 دسمبر 2018 16:17

قومی اسمبلی میں اسرائیل سے تعلقات کی باز گشت کا ملی یکجہتی کونسل نے نوٹس لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی میںاسرائیل سے تعلقات کی باز گشت کا ملی یکجہتی کونسل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس پرسوں (جمعرات)کو طلب کر لی کا نفرنس میںحکومت اور اپوزیشن جماعتوںسمیت تمام مذہبی جماعتوں کو بھی مدعو کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میںاسرائیلی طیارے کی آمد پر بازگشت نے ملی یکجہتی کونسل نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کل (جمعرات) 13 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں طلب کر لی ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوںسمیت تمام مذہبی جماعتوں کو بھی مدعو کردیا گیا ہے کانفرنس میںاسرائیل سے تعلقات حوالے سے حکومتی مئوقف جانا جائے گااور حکومت کی طرف سے بھی آل پرٹیز کانفرنس میں وفاقی مذہبی امورنورالحق کی شرکت کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں