نواز شریف اور آصف زرداری ہمیشہ کیلئے سیاست سے باہر ہوگئے،فواد چوہدری

منگل 11 دسمبر 2018 16:21

نواز شریف اور آصف زرداری ہمیشہ کیلئے سیاست سے باہر ہوگئے،فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) وفاقی وزریر اطلا عات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری ہمیشہ کیلئے سیاست سے باہر ہوگئے، ان کی زندگی میں سپنس یہ ہے کہ وہ آخری ایا م جیل میں گزاریں گے یا پھر گھر پر ، حکومت کو اس وقت کو ئی سیا سی چیلنج کا سامنا نہیں گورننس اور معیشت کا چیلنج درپیش ہے کیو نکہ ہمیں معاشی طور پر کھو کھلا پا کستان ملا ، ٹیکس کلچر کو پروان چڑاھنا ہو گا تب جا کر ملک ترقی کی جا نب گامزان ہو گا ۔

منگل کے روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام وزارتوں نے اپنے اخراجات میں خاطر خواہ کمی کی، اخراجات میں کمی سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مدینہ کی ریاست کے قیام پر کام کر رہے ہیں،اور مدینہ کی ریاست میں سب کو جو ابدہ ہو نا پڑئے گا وزیر ہو یا کو ئی اورسب کو احتساب کے عمل سے گزارنا پڑے گا اخراجا ت میں کمی اور گاڑیو ں کی نیلا می یہ سب پہلی بار ہو رہا ہے اس لئے تنقید تو ہو گی ویسے بھی (ن) لیگ اور پیپلزپا رٹی کا محور اس وقت تنقید ہی رہ گیا ہے ، انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں پر شک نہیں کیا جاسکتا، ان کی سیا ست کا محور یہ ہے کہ سب کا احتساب ہو نا چاہیے ہما را کو ئی سیاسی ہدف نہیں اور نہ ہی کو ئی سیا سی چیلنج ہے بلکہ ہما را چیلنج صرف گور ننس اور معیشت ہے کیو نکہ ہمیں ورثے میں کھو کھلا پا کستان ملا جس کی معیشت زبوں حال تھی جب وزیر اعظم نے بھینسیں بیچی تھی تو لوگوں نے تنقید کی تھی کی گاڑیو ں اور بھینسوں کی نیلا می سے معیشت درست نہیں ہو گی یہ ہمیں بھی پتہ تھا مگر اس اقدام کا مطلب وزرا کو پیغام دینا تھا کہ یہ حکو مت پچھلی حکو مت کیطرح نہیں ہو گی کہ چاہیے جو کچھ کر تا رہا حساب کتاب نہیں ہو گا یہا ں سب کو اپنا اپنا حساب دینا پڑے گا اور یہی ہو ا ہے گزشتہ روز اجلا س میں وزیر اعظم عمران خان نے ہر وزرا سے کار کردگی کے حوالے سے سوال کیے اور تما م وزرا نے اپنی 100 روزہ کا ر کردگی سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے اپنا آخری الیکشن لڑلیا، اب ان کی زندگی میں سپنس یہ ہیآخری ایا م جیل میں گزاریں گے یا پھر اپنو ں گھر میں کیو نکہ ان دونو ں کے پا س اقتدار بغیر جدوجہد کے پہنچ گیا اور عمر ان خان کو اس مقام تک پہنچنے کے لئے 22سال محنت کرنی پڑی یہی وجہ ہے کہ عمران خان کو عوام کے ایک ایک روپے کا ا حسا س ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہمارے لیے سیاسی چیلنج نہیں، ماضی میں وزیر بننے کے بعد صرف مراعات سے لطف اندوز ہوا جاتا تھا اور کچھ نہیں مگر اب وزرا کی کارکردگی کا حساب کتاب ہو گا سابق وزیر اعظم نو از شریف کے علا ج معالجے پر 4کر وڑ سے زائد کی رقم خرچ کی گئی اور 4 کر وڑ اس پی آئی اے کے جہا ز پر خرچ ہو ئے جو نو از شریف کو لے کر گیا تھا اور واپس خا لی آیا تھا جاتی امرا میں ایک اینٹ بھی ذاتی پیسے سے نہیں لگائی گئی۔

انہو ں نے مزید کہا کہ 21کروڑ کی آبادی میں 70 ہزار افراد ہیں جو ٹیکس دے رہے ہیں باقی سب یہ کہتے ہیں کی ہماری ما ہا نہ آمدنی 2لاکھ روپے سے کم ہے میری یہ اشرفیہ سے گزارش ہے کہ وہ غریبوں پر کم بوجھ ڈالیں اور ان کا خیا ل رکھیں کیو نکہ ایسے غریب بھی ہیں جن کے پاس بچوں کو پڑھا نے کے لئے بیگ اور شوز تک نہیں ہو تے اس لیے سب کو ٹیکس ادا کر نا چاہیے تاکہ ملک ترقی کی جا نب گامزن ہو سکے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں