میڈیا ہائوسز کو 320ملین جاری کئے،

180 ملین مزید جاری کرینگے، فواد چوہدری

منگل 11 دسمبر 2018 16:37

میڈیا ہائوسز کو 320ملین جاری کئے،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے میڈیا ہائوسز کو 320ملین روپے جاری کئے ہیں ، مزید 180ملین جاری کررہے ہیں ، حکومت میڈیا ہائوسز سے نکالے جانے والے صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے ان کے حقوق کا تحفظ کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز قومی اسمبلی اجلاس سے صحافیوں کا واک آئوٹ کے بعد صحافیوں کو دوبارہ پریس گیلری میں لانے کے بعد ایوان میں آکر کیا ۔

صحافیوں کے احتجاج کے بعد صحافیوں سے مذاکرات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے 1.3ارب روپے میڈیا ہائوسز کودینے تھے بائیس کروڑ روپے وفاق نے دیئے ہیں 26کروڑ پنجاب نے دیئے ہم میڈیا ہائوسز کے کچھ بقایا جات مشرف ، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ دور کے ہیں انہوں نے کہا کہ پرنٹ میڈیا کے حوالے سے اے پی این ایس اور سی پی این ای سے بات کی جائیگی اور ویج بورڈ دو ماہ میں آجائیگا ، پرنٹ میڈیا کا معاملہ حل ہوجائیگا ۔

(جاری ہے)

میڈیا کے حوالے سے بزنس ماڈل بنانے کی ضرورت ہے ہم ایک میڈیا یونیورسٹی بنانے جارہے ہیں بجٹ اب 84سے اب 86ارب روپے ہوگیا ہے (ن) لیگ نے جان بوجھ کر اس کو 135ارب روپے پر لے کر گئے میڈیا ورکر کی پندرہ رکنی کمیٹی بن جائے جو مالکان اور حکومتی اراکین سے مل کر ان معاملات کو حل کرے ۔ ایوان میں آکر کر انہوں نے گفتگو رتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہائوسز سے صحافیوں کی چھانٹیاں کی جارہی ہیں ، ہم نے جب سے حکومت سنبھالی ہے اس وقت 1.3 بلین روپے میڈیا ہائوسز کو دینے تھے جن میں سے 320 ملین روپے جاری کئے ہیں 180ملین مزید وفاقی حکومت جاری کررہی ہے اس ریلیز سے میڈیا ہائوسز میں کام کرنے والے صحافیوں کو ریلیف ملنا چاہیے تھا جبکہ سنا جارہا ہے کہ میڈیا ہائوسز سے صحافیوںکی چھانٹیاں کی جارہی ہیں لیکن حکومت صحافیوں کو یقین دلاتی ہے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کرینگے ، پنجاب حکومت سے بھی کہتے ہیں کہ 180ملین روپے میڈیا ہائوسز کو جاری کریں تاکہ صحافیوںکے مسائل حل ہوسکیں اور جو اداروں میں چھانٹیاں ہورہی ہیں وہ رک سکیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں