نیب میرے خلاف قیامت تک کچھ ثابت نہیں کرسکے گا: شہبازشریف

منگل 11 دسمبر 2018 16:37

نیب میرے خلاف قیامت تک کچھ ثابت نہیں کرسکے گا: شہبازشریف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ دامن صاف ہے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی ،عوام کی دل و جان سے خدمت کی ہے اور اپنا پسینہ دیا ہے ،نیب میرے خلاف خلاف قیامت تک کچھ ثابت نہیں کرسکے گا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز منسٹر انکلیو سے پارلیمنٹ ہاؤس جاتے ہوئے میڈیا کے مختصر سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایوان میں حکومت کی سو روزہ کارکردگی پر بات کروں گا ،صحافی کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ نیب قیامت تک لگا رہے لیکن کچھ ثابت نہیں کر سکے گا، انہیں آدھے دھیلے کی بھی کرپشن نہیں ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے عوام کی خدمت کی ہے، میں نے صوبے کو بطور خادم کے اپنا خون پسینہ دیا ہے،ملک کی موجودہ صورت حال تشویشناک ہے اور حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت ہی نہیں مل رہی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں