غیر قانونی بھرتیاں اور زائد اثاثی:نیب نے مریم اورنگزیب کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں

شکایت کنندہ کا نام سامنے نہیں لا سکتے،درخواست پر قانون کے مطابق عملدرآمدہوگا،ترجمان نیب

منگل 11 دسمبر 2018 16:45

غیر قانونی بھرتیاں اور زائد اثاثی:نیب نے مریم اورنگزیب کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب)نے مریم اورنگزیب کو پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھر تیاں اور اثاثوں کی چھان بین کے لئے انکو ائری کا آغاز کر دیا ہے ۔ ترجمان نیب کے مطابق سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی جس میں شکایت کنندہ نے ان کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات فراہم کی ہیں مریم اورنگزیب کے خلاف شکایت کنندہ کا نام ابھی نہیں بتا سکتے تاہم شکایت پر قانون کے مطابق عملدرآمد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب پر پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے جبکہ مریم اورنگزیب پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی بھی خبریں ہیںتاہم اب نیب نے اس حوالے سے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے جب کہ ان کے ساتھ اس وقت کے پی آئی ڈی کے جو افسران ، ڈائریکٹر ،ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر ایچ آر تھے ان کو بھی اس حوالے سے انکو ائری کے لیے طلب کیا جا ئے گا اور ان سے پو چھ گچھ کی جا ئے گی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان ہیں اور (ن) لیگ کے گزشتہ دورِ حکومت میں وزیر مملکت برائے اطلاعات رہ چکی ہیں جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے آخری ایام میں انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں