سافٹ ویئر کی خرابی سے ڈیٹا متاثر، گوگل پلس کو 4 ماہ پہلے ہی بند کرنے کا اعلان

منگل 11 دسمبر 2018 17:01

سافٹ ویئر کی خرابی سے ڈیٹا متاثر، گوگل پلس کو 4 ماہ پہلے ہی بند کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) گوگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے مقابلے میں لانچ کی گئی اپنی سوشل میڈیا سروس گوگل پلس کو طے شدہ شیڈول سے 4 ماہ قبل ہی آئندہ برس اپریل میں بند کرنے کا اعلان کردیاکیونکہ ایک بار پھر صارفین کا ڈیٹا متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل کی ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث کمپنی نے گوگل پلس سوشل میڈیا سروس کو آئندہ برس اگست کے بجائے چار ماہ قبل یعنی اپریل میں ہی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس سال دوسری مرتبہ یہ شکایات سامنے آئی ہیں، جہاں 52.5 ملین صارفین کا ڈیٹا متاثر ہوا ہے۔

تاہم گوگل کمپنی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے ثابت ہو کہ سافٹ ویئر کی خرابی سے کسی دوسری ایپ کو صارفین کے ڈیٹا یعنی نام، ای میل یا عمر وغیرہ کی معلومات تک رسائی ملی ہو۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں