موجودہ حکومت کی دور میں ہیلپ لائن پر 30 نومبر تک ایک لاکھ 81 ہزار 193 کالز موصول ہوئیں،

12 ہزار 554 افراد کی داد رسی کی گئی، وزارت انسانی حقوق

منگل 11 دسمبر 2018 17:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد وزارت انسانی حقوق کی ہیلپ لائن کو 30 نومبر تک ایک لاکھ 81ہزار 193 کالز موصول ہوئیں۔ یہ کالیں متاثرین کی طرف مفت قانونی مشورہ کے حصول اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تدارک کے سلسلہ میں کی گئیں۔

(جاری ہے)

منگل کو وزارت انسانی حقوق کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ موصول ہونے والی کالز پر 12 ہزار 554 افراد کی داد رسی کی گئی جن میں سے 425 شکایت کنندگان کو مفت قانونی امداد دی گئی جبکہ 7ہزار 152 شکایات فون کالز کے ذریعے فوری طور پر متعلقہ محکموں کے حوالے کر دی گئی۔

اسی طرح 331 افراد کو بذریعہ خطوط قانونی امداد فراہم کی گئی۔ انہوں نے بتایاکہ 946 افراد نے ای میلز ، فیکس، درخواستوں اور ذاتی طورپر وزارت میں آ کر اپنی شکایات درج کرائیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت انسانی حقوق کی جانب سے خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ و فراہمی اور ہیلپ لائن 1099 کے حوالے سے آگاہی مہم کے بعد سے ہیلپ لائن پر کالز کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں