زلفی بخاری کے ای سی ایل کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژنل بنچ کل ساڑھے 12بجے کیس کا فیصلہ سنائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4دسمبر کو فیصلہ کیا تھا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 دسمبر 2018 17:36

زلفی بخاری کے ای سی ایل کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 دسمبر 2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ زلفی بخاری کے ای سی ایل کیس سے متعلق فیصلہ کل سنائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژنل بنچ کل ساڑھے 12بجے کیس کا فیصلہ سنائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 دسمبر کو فیصلہ کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل کے کیسز سے متعلق کازلسٹ جاری کردی ہے۔ کازلسٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژنل بنچ کل ساڑھے 12بجے کیس کا فیصلہ سنائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی شامل ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 دسمبر کو فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے منگل 4دسمبر کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ذوالفقار علی بخاری کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے سکندر بشیر ایڈووکیٹ نیب کی جانب سے عمران شفیق اوروفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران سکند ر بشیر ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ذوالفقار علی بخاری کو نیب نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔دوران سماعت فاضل جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ وہ خط کہاں ہے جس کے ذریعے ایک بار میشر وزیر اعظم ذوالفقار بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔ حکومت نے خط پر کیا ایکشن لیا ہے، وزارت داخلہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ ڈویژن نے ذوالفقار علی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں