فرانس سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، شاہ محمود قریشی

فرانسیسی سرمایہ کار ، پاکستان میں سرمایہ کاری سے حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں سے مستفید ہو سکتے ہیں ،وزیر خارجہ کی فرانسیسی سفیر سے گفتگو

منگل 11 دسمبر 2018 19:15

فرانس سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فرانس سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، فرانسیسی سرمایہ کار ، پاکستان میں سرمایہ کاری سے حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وزیارت خارجہ میں پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بیرٹی نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے فرانسیسی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی سرمایہ کار ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہماری حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں سے مستفید ہو سکتے ہیں۔اس موقع پر فرانسیسی سفیر نے دوطرفہ باہمی دلچسپی کے کثیرجہتی شعبہ جات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں