وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات ،ْمختلف امورپر تبادلہ خیال

منگل 11 دسمبر 2018 20:06

وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات ،ْمختلف امورپر تبادلہ خیال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے۔ منگل کو مولانا طارق جمیل وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔

اس سے قبل چند روز قبل بڑھتی ہوئی آبادی کنٹرول کرنے کے حوالے سے سمپوزیم سے مولانا طارق جمیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو مدینے جیسی فلاحی ریاست بنانے کے اعلان پرعمران خان کوسلام پیش کرتا ہوں، اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں