اسلام آباد: بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کوپٹرول دینے پرپابندی عائد

ضلعی انتظامیہ کا نوٹیفکیشن جاری، لاہوراور راولپنڈی میں بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر پابندی عائد ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 دسمبر 2018 19:09

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 دسمبر 2018ء) وفاقی دارلحکومت میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر پابندی عائد کردی گئی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، راولپنڈی اور لاہور میں بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر پابندی عائد ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے بعد اسلام آباد میں بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار شہریوں کو پٹرول دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پٹرول پمپ مالکان کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ضلع بھر میں کسی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کو پٹرول نہ دیا جائے۔

(جاری ہے)

اگر کسی پٹرول پمپ مالک کی جانب سے اس کی خلاف ورزی کی گئی توان کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے اس سے قبل لاہور اور راولپنڈی میں بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر پابندی عائد ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے یکم دسمبر سے موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ پابندی کا اطلاق ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل  سواروں کے پیچھے بیٹھنے والی خواتین بھی ہیلمٹ پہننے کی پابند ہوں گی۔ موٹرسائیکل سواروں کیلئے پابندی ہوگی کہ وہ ہیلمٹ کے ساتھ سائیڈ مرر بھی لگائیں۔ لاہور اور راولپنڈی میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جس کے تحت دھڑا دھڑ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے چلان کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس کے ای چلان کے پیش نظرسیف سٹی اتھارٹی اور نیشنل بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت شہریوں کی سہولت کیلئے ای چلان جمع کروانے کیلئے جلد موبائل ایپ متعارف کروائی جائے گی۔ سیف سٹی اتھارٹی اور نیشنل بینک کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے کہ اب شہری 17دسمبر سے نیشنل بینک کی تمام شاخوں میں ای چلان جمع کروا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں