خواجہ سعد رفیق کو گرفتاری سے پہلے اپنے پروڈکشن آرڈر کی فکر ہونے لگی

موقع پر موجود ساتھی کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے کہا کہ میرا پروڈکشن آرڈر ہو جائے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 11 دسمبر 2018 22:41

خواجہ سعد رفیق کو گرفتاری سے پہلے اپنے پروڈکشن آرڈر کی فکر ہونے لگی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 دسمبر 2018ء ) :خواجہ سعد رفیق نے گرفتار ہونے سے چند لمحے قبل اپنے ساتھی کے کان میں پورے وثوق سے سرگوشی کی کہ فکر نہ کریں میرا پروڈکشن آرڈر ہوجائے گا ۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیرا گون سٹی کرپشن کیس میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کے الزام میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سابق صوبائی وزیر سلمان رفیق نے پیرا گون سٹی کرپشن کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی تھی‘ منگل کو وہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تو نیب لاہور کی جانب سے پیرا گون سٹی کرپشن کیس میں پیش کئے گئے شواہد کی بناء پر ان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی گئی جس پر نیب لاہور کی ٹیم نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو (نیب)کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف انکوائری کے دوران نیب آرڈیننس 1999 کی شق 9A کے تحت بد عنوانی میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت ملنے کے بعد حقائق اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔واضح ہو کہ جب انہیں گرفتار کیا جارہا تھا تو وہ عدالت کے احاطہ میں موجود تھے۔اس موقع پر انکو اپنے پروڈکشن آرڈر کی فکر ستانے لگی۔ لاہور ہائیکورٹ کے باہر ساتھیوں سے پروڈکشن آرڈر پر ہی بات چیت کرتے رہے۔انکا کہنا تھا کہ انکا پروڈکشن آرڈر تو ہو ہی جائے گا انشا اللہ، سلمان کا پروڈکشن آرڈر بھی جاری کروانا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں