اسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 12 دسمبر 2018 14:05

اسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2018ء) : اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی اور قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کی اور اس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یاد رہے منگل 4 دسمبر کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ذوالفقار علی بخاری کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے سکندر بشیر ایڈووکیٹ ، نیب کی جانب سے عمران شفیق اوروفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران سکند ر بشیر ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ذوالفقار علی بخاری کو نیب نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ دوران سماعت فاضل جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ وہ خط کہاں ہے جس کے ذریعے ایک مرتبہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔

حکومت نے خط پر کیا ایکشن لیا ہے، وزارت داخلہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ ڈویژن نے ذوالفقار علی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے آج سنا دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں