مراد سعید بھی احتساب کا عمل علیمہ خان سے شروع کرنے کے حامی

قومی اسمبلی میں مراد سعید کا کہنا تھا کہ جس نے بھی عوام کا پیسہ لوٹا اس کی جائیداد ڈی چوک پر نیلام کی جائے۔کیا اپوزیشن اس بات سے اتفاق کرتی ہے؟ اپوزیشن کا احتساب کا عمل وزیراعظم کی بہن علیمہ خان سے شروع کرنے کا مطالبہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 12 دسمبر 2018 14:59

مراد سعید بھی احتساب کا عمل علیمہ خان سے شروع کرنے کے حامی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر 2018ء) آج قومی اجلاس کا اجلاس جاری ہے۔وفاقی وزیر مراد سعید کا قومی اسمبلی سے اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم توقع کر رہے تھے کہ آج ایوان میں عومی مسائل اٹھائے جائیں گے۔کیا اپوزیشن لیڈر پر کیسز ہمارے دور میں بنے تھے؟کیاصاف پانی ،ملتان میٹرو او دیگر کیسز اسینڈل نہیں؟۔مراد سعید نے کہا کہ ایوان کی رائے ہے جس نے بھی عوام کا پیسہ لوٹا اس کی جائیداد ڈی چوک پر نیلام کی جائے۔

کیا اپوزیشن اس بات سے اتفاق کرتی ہے تو اپوزیشن نے احتساب وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان سے شروع کرنے کا مطالبہ کیا جس پر مراد سعید نے حامی بھر لی اور کہا کہ میں نے جو قرارداد پیش کی ہے اس پر بسم اللہ کریں احتساب بے شک سب کا ہونا چاہئیے۔

(جاری ہے)

مراد سعید نے مزید کہا کہ ماضی میں ٹرمپ کی بات پر حکمران خاموش ہو جاتے تھے لیکن عمران خان نے ٹرمپ کو جواب دیا۔

اگر آپ نے حلال کمائی کی ہے تو ثبوت دیں اور بات ختم ہو جائے گی۔مراد سعید نے دعویٰ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے 7 رہنماؤں نے ان سے این آر او مانگا ہے لیکن اب این آر او نہیں بلکہ کیسز چلیں گے۔ مراد سعید نے کہا کہ جو پہلا بندہ میرے پاس این آر او مانگنےکے لیے آیا تھا وہ ابھی بھی اس ایوان میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت ہوئی تو میں این آر او لینے والے کا نام بھی بتاؤں گا۔

خیال رہے علیمہ خان نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کا سپریم کورٹ میں جواب دینے کا اعلان کیا تھا،کیو میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ والد نے ہمیشہ ایمانداری کا درس دیا، رشوت لینا تو دورکبھی دی بھی نہیں، زندگی میں کبھی غلط طریقےسے پیسا کمانے کی کوشش نہیں کی۔عمران خان ے ہمیشہ پیسا جمع کرنے کی مخالفت کی ہے۔ صرف ضرورت کے لیے پیسا کمانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آج کل بریکنگ نیوزمیں ہوں اس لیے سخت سوالات ہو رہے ہیں۔ الزامات سے تکلیف کا احساس ہوتا ہے۔ والد پر الزامات بھی لگائے گئے جو باعث تکلیف ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں