سپیکر قومی اسمبلی کی پشاور سے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو محنت کرکے سوال لانے کی ہدایت کر دی

بدھ 12 دسمبر 2018 15:43

سپیکر قومی اسمبلی کی پشاور سے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو محنت کرکے سوال لانے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پشاور سے رکن قومی اسمبلی کو محنت کرکے سوال لانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جنید اکبر کو ضمنی سوال کے لئے موقع دیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم بھی اس ایوان کے ممبر ہیں‘ ہمیں بھی بولنے کا موقع دیا کریں جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ بھی محنت کرکے آیا کریں اور سوالات لایا کریں۔ بعد ازاں ان کے سوال کے جواب میں عمر ایوب نے بتایا کہ بنوں‘ ڈی آئی خان پشاور کا 50 کلو میٹر کا علاقہ کا گردشی قرضوں کا بڑا مسئلہ ہے۔ 250 ارب روپے اس کا حصہ ہے۔ پشاور کے ایک علاقہ میں جہاں 250 میٹر ہونے چاہیے تھے وہاں پر صرف تین میٹر تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں