وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں ارجنٹینا کے سفیر آئیوان ایوانیسوچ کی ملاقات

بدھ 12 دسمبر 2018 15:59

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں ارجنٹینا کے سفیر آئیوان ایوانیسوچ کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بدھ کو یہاں وازرت خارجہ میں پاکستان میں ارجنٹینا کے سفیر آئیوان ایوانیسوچ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران ارجنٹینا اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ارجنٹینا کے سفیر کو پاکستان کی انوسٹمنٹ فرینڈلی پالیسیوں کے متعلق آگاہ کیا۔اس موقع پرارجنٹینا کے سفیر نے دوطرفہ باہمی تجارت، سیاحت، تعلیم ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں