ملک میں سالانہ 250 ارب سے زائد کی بجلی چوری ہوتی ہے، حکومت کا اعتراف

بدھ 12 دسمبر 2018 16:42

ملک میں سالانہ 250 ارب سے زائد کی بجلی چوری ہوتی ہے، حکومت کا اعتراف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ ملک میں سالانہ 250 ارب سے زائد کی بجلی چوری ہوتی ہے اور ہر سال گردشی قرضوںمیں ساڑھے چار سو ارب روپے کا اضافہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ پیسکو میں بجلی چوری روکنے کیلئے پشاور ، ڈی آئی خان اور بنوں میں تین ہزار میٹر بینڈڈ کیپسل اکتیس دسمبر 2019 تک لگائی جائے گی پورے ملک میں بجلی کی بوسیدہ لائنیں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں بلوچستان میں ستائیس ہزار ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیاجائے گا ۔

بدھ کے روز وقفہ سوالات کے دوران خاتون رکن اسمبلی شمس النساء کے ضمنی سوال کے جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب نے کہا کہ متبادل توانائی کی نئی پالیسی اگلے سال مارچ تک آجائے گی سابقہ حکومت کی پالیسیوں کی بجائے 45 متبادل توانائی کے منصوبے رک گئے تھے انہوں نے کہا کہ اس وقت متبادل توانائی سے بجلی کا حصول پانچ ہزار میگا واٹ ہے پوری دنیا میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا ریٹ کم ہورہا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ متبادل توانائی کے ایسے منصوبے شروع کریں جس سے کم سے کم لاگت میں بجلی پیدا ہوسکے سید نوید قمر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر بجلی نے کہا کہ حکومت قلیل مدت کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافہ نہیں کرے گی ہمارا مقصد صرف بجلی کی مد میں سرمایہ کاری نہیں ہے بلکہ عوام کوسستی بجلی بھی فراہم کرنا ہے انہوں نے بتایا کہ بجلی کا ٹیرف سابقہ حکومت کا تھا اس کا ہماری حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے نیپرا نے تین روپے 84 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی تھی مگر ہم نے متوسط طبقے یعنی تین سو یونٹ تک استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی اس طرح زرعی شعبے اور صنعتی شعبے کیلئے بجلی کی قیمتیں کم رکھی ہیں انہوں نے کہاکہ وزارت بجلی اپنے ذرائع سے ایک ارب چھپن کروڑ روپے کی بچت کرے گی جے یو آئی کی رکن اسمبلی شاہدہ اختر علی کے ضمنی سوال کاجواب دیتے ہوئے وزیر بجلی نے کہا کہ پاکستان میں 250ارب روپے سے زائد کی بجلی چوری ہوتی ہے پیسکو کا اس سال 65سے 70 ارب بھی خسارہ ہوگا جہاں پر تین ہزار میٹر لگنے چاہیے وہاں پر صرف تین میٹر لگائے گئے ہیں ٹاسک فورس نے آٹھ ہزار افراد پر ایف آئی آر درج کی ہے اس طرح پیسکو کے افسران اور اہلکاروں کیخلاف بی کارروائی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پشاور ، بنوں ، ڈی آئی خان میں تین ہزار کیبل ایل بی بینڈ لگائے گئے جس پر کنڈا نہیں لگایا جاسکے گا ۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالکبر چترالی کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب نے کہا کہ چترال میں پانی سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے اور پورے پاکستان میں ساٹھ ہزار میگا واٹ بجلی پانی سے پیدا کی جاسکتی ہے حکومت اس کو دیکھ رہی ہے ہمی بجلی کی کتنی ضرورت ہے ہم اس ڈیمانڈکے مطابق بجلی پیدا کرینگے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی حنا ربانی کھر کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے ٹیرف بھی نیپرا دے گی انہوں نے کہا کہ اس وقت صارفین اپنے بل میں 35 فیصد کیپسٹی ٹیرف کی مد میں ادا کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ 27فیصد صارفین کو ابھی تک بجلی کی سہولت میسر نہیں ہے رکن اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر بجلی نے کہا کہ پورے ملک میں ٹرانسمیشن لائنیں پرانی ہوچکی ہی جس کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے انہوںنے کہا کہ بجلی کی چوری صرف کنڈہ سے نہیں بلکہ مختلف بجلی کمپنیوں کے بعض اہلکار بھی عوام کے ساتھ بجلی چوری میں ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی ڈسٹری بیوشن سسٹم میں بدقستمی سے سابق کسی بھی حکومت نے سرمایہ کاری نہیں کی ہے انہوں نے کہاکہ سرکلر ڈیٹ میں گزشتہ ڈیڑھ سالوں کے دوران 450 ارب روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے جب تک بجلی کی ٹرانسمیشن لائنیں ٹھیک نہ ہوں اس وقت تک بجلی کی زائد پیداوار کو کوئی فائدہ نہیںہے اس وقت پاکستان میں 19 ہزار پانچ سو میگا واٹ سے زائد بجلی کی ترسیل ممکن نہیں ہے جس سابقہ حکومتوں کی مس مینجمنٹ کا خمیازہ موجودہ حکومت اور قوم بھگت رہی ہے رکن اسمبلی اختر مینگل کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر بجلی نے بتایا کہ ستائیس ہزار ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی سے منسلک کررہے ہیں بلوچستان میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہوگئی ہے اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے پانی کے ذخیرے بنانے کی ضرورت ہے رکن اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر بجلی نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلوں پر سبسڈی دے رہے ہیں موجودہ حکومت نے زرعی ٹیوب ویلوں پر فکس چارجز بھی ہٹا دیئے ہیں انہوں نے کہاکہ یونیفارم ٹرانسفر پالیسی لارہے ہیں شہروں میں چھوٹے چھوٹے ٹرانسفارمر ورکشاپ کو ختم کرینگے انہوں نے کہا کہ زیادہ آبادی والے علاقوں میں ہائی ٹرانسمیشن لائنیں ہٹانے کیلئے وزارت اقدامات کررہی ہے بجلی کی کم وولٹیج کا مسئلہ زیادہ لوڈ کی وجہ سے پیش آیا ہے رکن اسمبلی رائو اجمل کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر بجلی عمر ایوب نے کہا کہ ٹیوب ویل کنکشن میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی زرعی شعبے کو سبسڈی پر بجلی کی فراہمی جاری رہے گی ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی اقبال محمد علی کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر بجلی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے علاقوں میں درپیش مسائل حل کرنے کیلئے منتخب اراکین اسمبلی کے ساتھ مشترکہ میٹنگ کرینگے اور ان کے تحفظات دور کرینگے انہوں نے کہا کہ بجلی کے مختلف ڈسکوز میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے چار سو ملین ڈالر کا ایک معاہدہ کررہے ہیں جس سے بجلی کی چوری روکنے اور پورے نظام کوکمپیوٹرائزڈ کریں گے رکن اسمبلی مسرت رفیق کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر بجلی عمر ایوب نے کہا کہ سمندر کے پانی سے بجلی پیدا کرنے کی ٹیکنالوجی موجود ہے تاہم یہ پائیدار نہیں ہے اور پورے دنیا میں اس پر کم توجہ دی جا رہی ہے رکن اسمبلی سید غلام مرتضی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر بجلی نے کہا کہ تربیلا ڈیم میں ساڑھے چار سو فٹ کا پہار پن چکا ہے تربیلا کی لائف بڑھانے کیلئے دیگر ڈیم بنانے کی ضرورت ہے رکن اسمبلی حنیف اکبر کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر بجلی نے کہا کہ پیسکو میں بجلی چوری کیخلاف جہاد شروع کیا ہے بجلی چوری سے سالانہ چھیاسٹھ سے ستر ارب روپے نقصان ہورہا ہے اور لائن لاسز پنتالیس فیصد سے بڑھ گئے ہیں جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ اکتیس دسمبر دو ہزار انیس تک کیبل اور نئے میٹر لگائے گئے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں