جب بھی ایوان کی کارروائی شروع ہوتی ہے اپوزیشن نیب اور اداروں پر تنقید شروع کردیتی ہے‘

ہماری حکومت پر ایک بھی الزام نہیں ہے، اپوزیشن لیڈر پر جتنے بھی مقدمات بنائے گئے وہ ہمارے دور کے نہیں ہیں، وزیراعظم نے مزدوروں کیلئے شیلٹر ہوم قائم کرکے مثال قائم کی وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا قومی اسمبلی میںاظہار خیال

بدھ 12 دسمبر 2018 17:01

جب بھی ایوان کی کارروائی شروع ہوتی ہے اپوزیشن نیب اور اداروں پر تنقید شروع کردیتی ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اس ایوان کو یہ قرارداد منظور کرنی چاہیے کہ جس نے بھی اس قوم کا ایک روپیہ لوٹا ہے اس کو ڈی چوک پر پھانسی دی جائے‘ اپوزیشن کے 7 رہنمائوں نے مجھ سے این آر او مانگا اور ان میں سے ایک شخص ایوان میں اب بھی بیٹھا ہے‘ جو ذمہ داری مجھے ریاست اور آ ئین نے سونپی ہے وہ میں پوری کروں گا اور کسی کو معاف نہیں کروں گا۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ جب بھی ایوان کی کارروائی شروع ہوتی ہے اپوزیشن نیب اور اداروں پر تنقید شروع کردیتی ہے‘ ہماری حکومت پر ایک بھی الزام نہیں ہے، اپوزیشن لیڈر پر جتنے بھی مقدمات بنائے گئے وہ ہمارے دور کے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

صاف پانی‘ ملتان اور رولپنڈی میٹرو بڑے سکینڈل ہیں۔

آئیں یہ قرارداد منظور کرلیں۔ مراد سعید نے قرارداد پیش کی کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ جس نے بھی پاکستانی قوم کا ایک روپیہ لوٹا ہے اس کو ڈی چوک پر پھانسی دی جائے۔ اس قرارداد پر اتفاق کرلیں۔ ٹرمپ ہمیں ڈو مور کی بات کرتا تھا اب وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ رہا ہے۔ اس حوالے سے بات ہونی چاہیے۔ وزیراعظم نے مزدوروں کے لئے شیلٹر ہوم قائم کرکے مثال قائم کی۔

یہ اپنی کمائی کے حوالے سے جواب نہیں دے سکے۔ ہائوسنگ سوسائٹی کے ذریعے بغیر ٹینڈر کے عوام سے رقم لی اور آج تک کسی کو گھر نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کوئی بھی منصوبہ اٹھا کر دیکھ لیں، اس میں بدعنوانی نظر آئے گی، ان کے ایک منصوبے سے 40 کروڑ کی میں نے ریکوری بھی کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے ان کے 7 رہنمائوں نے این آر او مانگا۔ مگر ان کے خلاف مقدمات چلیں گے۔

ایوان کے مطالبہ پر کہا کہ جس پہلے بندے نے ہم سے رابطہ کیا وہ ایوان میں موجود ہے۔ ہم نے اللہ سے وعدہ کیا ہے کہ پاکستان سے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔ مجھے ریاست اور آئین نے جو ذمہ داری سونپی ہے وہ میں پوری کروں گا اور کسی کو معاف نہیں کروں گا، جس جس نے پاکستان کو لوٹا ہے اس سے ریکوری بھی کریں گے اور انہیں جیلوں میں بھی ڈالیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں