قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کو خراج تحسین
نیب نے مریم اورنگزیب کو نامعلوم درخواست پر نوٹس دیا ہے جس کا مقصد خاموش کرانا ہے ،ْنواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب میں جتنی پیشیاں بھگتیں ہیں ،ْپاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ،ْنواز شریف کو پاکستان کو پاکستان کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے ،ْمشکل وقت ضرور ہے لیکن مایوسی ہرگز نہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کریگا ،ْ (ن)لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب
بدھ 12 دسمبر 2018 17:36
(جاری ہے)
شہباز شریف نے کہا کہ نیب نے مریم اورنگزیب کو نامعلوم درخواست پر نوٹس دیا ہے جس کا مقصد انہیں خاموش کرانا ہے ۔
شہبازشریف نے کہا کہ مریم اورنگزیب پارٹی کی بہت متحرک، محنتی اور زیرک رہنما ہیں ۔شہباز شریف نے کہ اکہ خواجہ سلمان رفیق میرے ساتھ پنجاب کابینہ میں شامل تھے بہت ہی شریف النفس انسان ہیں اور محنت و ایمانداری سے کام کیا۔ شہباز شریف نے کہاکہ محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب میں جتنی پیشیاں بھگتیں ہیں ،ْپاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف دور حکومت میں بجلی کا بہترین پروگرام ہمیشہ کے لئے ختم کیا گیا جتنی برق رفتاری اور اس کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے علاوہ پانچ ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔شہباز شریف نے کہا کہ 160 ارب روپے کی بچت ان منصوبوں میں کی گئی یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی ۔ شہباز شریف نے کہاکہ گدو پاور پلانٹ میں لگنے والی مشینری کی بجلی کی پیداوار کی صلاحیت 54 فیصد تھی۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں جو پانچ بجلی کے پلانٹس لگائے گئے ان کی جدید ترین بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 61 فیصد ہے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ نواز شریف کو پاکستان کو پاکستان کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے ۔ شہباز شریف نے کہاکہ 62 دن عقوبت خانے میں نیب حکام کو ایک ایک منصوبے کی تفصیل بتائی جس پر وہ حیران ہوتے۔شہباز شریف نے کہاکہ میں نے نیب حکام کو بتایا کہ یہ وہ خدمت ہے جس کی اللہ تعالیٰ نے ہمیں سعادت دی۔شہبازشریف نے کہا کہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن مایوسی ہرگز نہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کرے گا، یہ اللہ تعالیٰ کا قرآن کریم میں وعدہ ہے ۔ شہبازشریف نے اجلاس سے اپنے خطاب میں قرآن پاک کی آیات اور ان کا ترجمہ سنایا۔ انہوںنے کہاکہ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں ۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں بطور پارٹی خود احتسابی کرنی ہے، غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ محمد نواز شریف کا گزشتہ دور حکومت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین دور رہا جس کے دوران پاکستان نے بے مثال ترقی کے اہداف حاصل کیے۔مسلم لیک (ن )کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارٹی صدر شہباز شریف نے اجلاس میں شعر بھی سنایا۔تمنا آبرو کی ہے اگر گلزارِ ہستی میں ،ْتو کانٹوں سے الجھ کر زندگی کرنے کی خواہش کر لے ،ْنہیں یہ شان خود داری چمن سے توڑ کر تجھ کو ،ْکوئی دستار میں رکھ لے کوئی زیب گلو کر لے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت