اسد قیصر سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات ،ْ

سٹینڈ نگ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے خصوصی مشاورت

بدھ 12 دسمبر 2018 17:36

اسد قیصر سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سپیکر چیمبر میںاہم ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع پرویز خٹک اور پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔اسمبلی کے معاملات اور اسمبلی کی کارروائی کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔سٹینڈ نگ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے خصوصی مشاورت عمل میں لائی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں