سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے ،ْسید نوید قمر

گرفتاریاں جاری رہیں تو اجلاس اڈیالہ جیل میں نہ بلانا پڑ ے ،ْ رہنما پیپلز پارٹی

بدھ 12 دسمبر 2018 20:13

سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے ،ْسید نوید قمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے ،ْگرفتاریاں جاری رہیں تو اجلاس اڈیالہ جیل میں نہ بلانا پڑ ے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمانوید قمر نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر پروڈکشن آرڈر اس کا حق ہوجاتا ہے،قومی اسمبلی میں شرکت کر کے رکن اسمبلی اپنے حلقے کے لوگوں کی نمائندگی کرتا ہے،سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کو موقع دیا جائے کہ وہ ایوان میں صورت حال سے آگاہ کریں،گرفتاریاں جاری رہیں تو اجلاس اڈیالہ جیل میں نہ بلانا پڑ ے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں