نیب نے غیر جانبداری کے تابوت میں کیل ٹھونکی ہے ،ْنفیسہ شاہ

آصف زرداری نہ ڈرے گا، نہ جھکے گا اور نہ ہی تھکے گا ،ْ رہنما پیپلز پارٹی

بدھ 12 دسمبر 2018 20:13

نیب نے غیر جانبداری کے تابوت میں کیل ٹھونکی ہے ،ْنفیسہ شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نیب نے اپنی غیر جانبداری کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کو روبوٹ کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے چار آمروں کو شکست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کردار صرف کٹھ پتلی کا ہے ،ْآصف زرداری نہ ڈرے گا، نہ جھکے گا اور نہ ہی تھکے گا۔ڈاکٹر نفیسہ شاہنے کہا کہ بلاول بھٹو سے اتنا ڈر۔پارٹی تو اب شروع ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں