وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی بریڈ فورڈ یونیورسٹی اور لیور پول یونیورسٹی کے وفد سے گفتگو

بدھ 12 دسمبر 2018 20:13

وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اور صحت کے شعبہ میں بہتری کیلئے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے یہ بات بریڈ فورڈ یونیورسٹی اور لیور پول یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان رائٹ نے وزیر صحت کو بتایا کہ بریڈ فورڈ یونیورسٹی وزارت صحت کی معاونت سے پاکستان میں پہلی بار برتھ Cohort سٹڈی کرنے جا رہی ہے اس ریسرچ میں نیوٹریشن، مینٹل ہیلتھ ، نان کمیونیکیبل ڈیزیز (این سی ڈی) اور مختلف بیماریوں کی سائنسی طریقے سے وجوہات سامنے لائی جا سکیں گی۔

ریسرچ سے یہ بھی پتہ چل سکے گا کہ ہمارے ملک کے اندر وہ کونسی وجوہات ہیں جن سے بیماریوں کے پھیلائو پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے۔ ریسرچ کی دنیا میںCohort سٹڈی ایک مستند سمجھی جاتی ہے جس کی بنیاد پر ہم آنے والے وقتوں میں بیماریوں کے بارے میں اپنی پالیسی بناتے ہیں۔ یہ پاکستان میں ہیلتھ کیلئے ایک بہت بڑا قدم ہے۔ یہ پاکستان میں اتنے بڑے پیمانے پر پہلابرتھ Cohortسٹڈی ہو گا ۔ دنیا کے اور ممالک میں بھی اس طرز تحقیق کو بتدریج مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں