تم سے پہلے اک شخص کو بھی خدا ہونے پہ یقیں تھا ،ْبلاول بھٹو زرداری

بدھ 12 دسمبر 2018 21:01

تم سے پہلے اک شخص کو بھی خدا ہونے پہ یقیں تھا ،ْبلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شعر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم سے پہلے بھی اک شخص کو بھی خدا ہونے پہ یقین تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے حبیب جالب کی نظم کا شعر ٹویٹ کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ کس کی طرف ہے تاہم موجودہ صورتحال میں اس ٹوئٹ کو حکومت پر تنقید کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو نے ٹوئٹ کیا کہ تم سے پہلے وہ جو اک شخص یہاں تخت نشیں تھا، اس کو بھی اپنے خدا ہونے پہ اتنا ہی یقیں تھا۔واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف جے آئی ٹی تحقیقات کررہی ہے ،ْ اس کیس میں بلاول بھٹو کو بھی سوال نامہ بھجوایا گیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں