احتساب عدالت نے شوکت عزیز کیخلاف دائر ریفرنس میں شریک ملزم عارف علاؤالدین کو عدم حاضری کی بناء پر اشتہاری قرار دیدیا

بدھ 12 دسمبر 2018 21:16

احتساب عدالت نے شوکت عزیز کیخلاف دائر ریفرنس میں شریک ملزم عارف علاؤالدین کو عدم حاضری کی بناء پر اشتہاری قرار دیدیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کیخلاف دائر ریفرنس میں شریک ملزم عارف علاؤالدین کو عدم حاضری کی بناء پر اشتہاری قرار دیدتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر شوکت عزیز کی تعمیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ شریک ملزم علائوالدین بار بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے نیب کو حکم دیا کہ ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ۔

واضح رہے کہ عدالت کی طرف سے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو پیش ہونے کیلئے 30 دن دئیے گئے تاہم شوکت عزیز کی طرف سے تاحال کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں