احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت،شریک ملزم عدم حاضری پر اشتہاری قرار

بدھ 12 دسمبر 2018 22:18

احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت،شریک ملزم عدم حاضری پر اشتہاری قرار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کیخلاف دائر ریفرنس میں شریک ملزم عارف علاؤالدین کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دیکرتفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر شوکت عزیز کی تعمیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ بدھ کو سابق وزیراعظم شوکت عزیز کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ شریک ملزم علائوالدین بار بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے نیب کو حکم دیا کہ ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ۔واضح رہے کہ عدالت کی طرف سے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو پیش ہونے کیلئے 30 دن دئیے گئے تاہم شوکت عزیز کی طرف سے تاحال کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں