احتساب پر کسی کو اعتراض نہیں ،اگر ہم ایک دوسرے کو چور چور کہتے رہے توہمیں منزل نہیں ملے گی،راجہ پرویز اشرف
ایک طرح کے مقدمات کے فیصلے بھی ایک جیسے ہونے چاہئیں، ایوان جس جانب چل پڑا ہے وہ درست نہیں، ترک رینٹل پاور کمپنی کے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے سے پاکستان کو ہونیوالے ڈیڑھ کھرب نقصان کے ذمہ دار کا تعین کرنا ہوگا، سابق وزیراعظم کا نکتہ اعتراض پر جواب
بدھ 12 دسمبر 2018 22:18
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انصاف کی تشریح پر دنیا میں بڑی بحث ہوتی ہے۔ انصاف کے حوالے سے دنیا بھر میں جس تشریح پر اتفاق ہوا وہ یہ تھی کہ ایک طرح کے مقدمات کے فیصلے بھی ایک جیسے ہونے چاہئیں، یہ ایوان جس جانب چل پڑا ہے وہ درست نہیں ہے۔
اگر اس طرح ہم ایک دوسرے کو چور چور کہتے رہے تو ہمیں منزل نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو ابھی تھوڑا عرصہ ہوا ہے اس میں حکومت کی کارکردگی کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی سٹیل پاور فرم کے ساتھ جو کچھ کیا گیا اس فرم نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا۔ اگر صورتحال یہی رہی تو کون یہاں آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب سے کوئی نہیں ڈرتا‘ نیب اور عدالتیں کارروائی کرتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر صرف یہ الزام ہے کہ میں نے اپنی کابینہ کو گمراہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی رینٹل پاور کمپنی نے پاکستانی عدالت کے فیصلے کے بعد عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جس سے پاکستان کو ڈیڑھ کھرب روپے کا جو نقصان ہوا ہے اس کا ذمہ دار کون ہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام ایک دوسرے کا چہرہ بگاڑنا اور تضحیک کرنا نہیں ہے، اس ایوان کو عالمی عدالت میں پاکستان ڈیڑھ کھرب روپے کے نقصان کے ذمہ دار کا تعین کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اس وقت ختم ہوگی جب پورا ایوان مل کر کرپٹ کو کرپٹ کہے گا۔انہوں نے کہا کہ اس ایوان کا بنیادی کام قانون سازی ہے‘ جو چار ماہ گزرنے کے باوجود نہیں کی جارہی، قانون سازی کے حوالے سے حکومت جوابدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی کے حوالے سے اپوزیشن کی تجویز اچھی ہے، کمیٹیاں قائم نہ کرکے ایوان کو عضو معطل نہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم سے جو غلطیاں ہوئی ہیں وہ موجودہ حکومت نہ کرے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، ..
ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں ناکامی ، پانچ رکنی کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع
سینیٹ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس ..
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
ایوان بالا میں فوجداری قوانین (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کردیا گیا
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے افسران کا بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمت کے لئے درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
وفاقی وزیررانا تنویرکی زیر صدارت وفاقی کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس
حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے انہیں پیشہ وارانہ تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کی مہارتیں فراہم ..
حکومت کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، اصلاحات سے کاروباری اعتماد میں بہتری آئے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان