اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کو نمبر دینے سے انکار کر دیا

کوئی کارکردگی ہوتو نمبر دوں،شہباز شریف نے صحافی کے سوال پرجواب دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 12 دسمبر 2018 19:44

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کو نمبر دینے سے انکار کر دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 دسمبر 2018ء) : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے صحافی نے پوچھا کہ آپ حکومت کی کارکردگی کو کتنے نمبر دیں گے اس پر شہباز شریف نے کہا کہ کوئی کارکردگی ہوتو نمبر دوں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا پارلیمانی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔پارلیمانی اجلاس کی صدارت شہباز شریف نے کی۔اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے جرات اور بہادری سے نیب کی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کیا۔

حالات کیسے بھی ہوں پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔پارٹی قیادت کی جرات نے پارٹی کو ایک نیا حوصلہ اور ولولہ دیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا۔الزام ثابت نہ ہونا مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کے موقف کی فتح ہے۔انکا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے تحت انتقامی کارروائیاں قانون، انصاف کی دھجیاں اڑارہی ہیں۔

(جاری ہے)

روزگارکے بدلے بیروزگاری حکومتی سیاہ اعمال ہیں۔نوازشریف کی قیادت میں قوم کو اندھیروں سے نجات دلائی تھی،یہ عمل ریورس ہورہا ہے۔نئےگھرکی جگہ بنے ہوئے گھروں کو گراناحکومتی سیاہ اعمال ہیں۔ڈالر ،مہنگائی میں تاریخی اضافہ حکومتی سیاہ اعمال ہیں۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے صحافی نے پوچھا کہ آپ حکومت کی کارکردگی کو کتنے نمبر دیں گے اس پر شہباز شریف نے کہا کہ کوئی کارکردگی ہوتو نمبر دوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں