وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے،وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی اداروں کی کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کا کھلی کچہری میں خطاب

بدھ 12 دسمبر 2018 22:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے، تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت و فلاح بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سننے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ وزرات داخلہ اور اس کے ذیلی ادارے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے شب وروز کام کر رہے ہیں، عوامی مسائل کے حل کے حوالہ سے وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی اداروں کی کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میرٹ کی پالیسی پر عمل کرے گی، نوکریوں کے حوالے سے مختلف محکمات اشتہارات دیں گے تو میرٹ کی بنیادپر بھرتیاں ہو گی۔ وزیر مملکت داخلہ نے شہریوں کے مسائل سے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں