ایف بی آر نے سمال ٹریڈرز اور پرچون فروشوں پر نیٹ ٹیکس کے حوالے سے اقدامات مزید سخت کردیئے

ْنیٹ ٹیکس ادا کرنے والے سمال ٹریڈرز اور پرچوں فروشوں کو ٹیکس آڈٹ کیلئے نوٹسز بھجوانا شروع

بدھ 12 دسمبر 2018 22:42

ایف بی آر نے سمال ٹریڈرز اور پرچون فروشوں پر نیٹ ٹیکس کے حوالے سے اقدامات مزید سخت کردیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) ایف بی آر نے سمال ٹریڈرز اور پرچون فروشوں پر نیٹ ٹیکس کے حوالے سے اقدامات مزید سخت کردیئے ہیں ایف بی آر نے نیٹ ٹیکس ادا کرنے والے سمال ٹریڈرز اور پرچوں فروشوں کو ٹیکس آڈٹ کیلئے نوٹسز بھجوانا شروع کردیئے ہیں ایف بی آر نے مطالبہ ایف بی آر نے سمال ٹریدرز اور پرچون فروشوں کو اپنے قابل ادا ٹیکس کا پچیس فیصد سے زائد ٹیکس جمع کروا کر ٹیکس آڈٹ سے بچ سکتے ہیں اس حوالے سے سمال انڈسٹریز اور پرچوں فروشوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ملازمین کو یہ رعایت دی جاسکتی ہے تو پھر سمال ٹریڈرز کو رعایت کیوں نہیں دی جاسکتی رپورٹ کے مطابق یہ سمال ٹریڈرز اور پرچون فروش سالانہ ٹیکس ادا کرنے والے فائلرز ہیں جن پر سختی کی جارہی ہے سمال ٹریڈرز اور پرچوں فروشوں نے اس حوالے سے ایف بی آر کو بھی خط کھا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے طبقہ پر ظلم نہ کیا جائے اور ٹیکس آڈٹ سے نجات دلوائی جائے اگر سرکاری ملازمین کو ٹیکس آڈٹ سے اضافی ٹیکس سے چھوٹ دی جاسکتی ہے تو پھر سمال ٹریڈرز کو کیوں نہیں یہ ہمارے ساتھ زیادتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں