سمبر سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالے سے ملک کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے،

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سانحہ پشاور کے شہدا کے حوالے سے ’’یادگاری پوسٹر‘‘ پر دستخط کرنے کے موقع پر گفتگو

بدھ 12 دسمبر 2018 23:02

سمبر سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالے سے ملک کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 16 دسمبر سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالے سے ملک کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں 16 دسمبر سانحہ پشاور کے شہدا کے حوالے سے "یادگاری پوسٹر" پر دستخط کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے کہا کہ سولہ دسمبر سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالے سے ملک کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پر عزم ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کے لئے دعا بھی کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں