چین نے پاکستان کو تجارتی ڈیٹا فراہم کرنا شروع کردیا

الیکٹرانک ڈیٹاکے تبادلے سے ایف بی آر 100ارب روپے سالانہ کی ٹیکس چوری روک سکے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 12 دسمبر 2018 21:01

چین نے پاکستان کو تجارتی ڈیٹا فراہم کرنا شروع کردیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 دسمبر 2018ء) :چین نے پاکستان کو تجارتی ڈیٹا فراہم کرنا شروع کردیا،چین کے اس اقدامات سے 100 ارب روپے کی ٹیکس چوری روکی جاسکے گی۔ ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی دوستی اقوام عالم میں ضرب المثل کی سی حیثیت رکھتی ہے۔دونوں ممالک میں محبت ، برابری اور باہمی عزت کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط ہوتا جارہا ہے۔

جب بھی پاک چین دوستی کی بات ہو تو کہا جاتا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے زیادہ اونچی اور سمندر سے زیادہ گہری ہے۔دونوں نہایت قریبی اور مضبوط سیاسی و معاشی تعلقات کے حوالے سے دنیا بھر میں جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔ یہ تعلقات کوئی نئے نہیں بلکہ گزشتہ سات دہائیوں پر محیط ہیں اور ان کی جڑیں بہت گہری اور مضبوط ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور چین دُکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔

دونوں ممالک کے حکمرانوں کے ساتھ عوام بھی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور دوستی کا دم بھرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم سی پیک کے آنے کے بعد اس دوستی کو ایک نئی جہت ملی ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاک چین تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔چین نے پاکستان کو تجارتی ڈیٹا فراہم کرنا شروع کردیا۔پاکستان اور چین کے درمیان 4 سے 6 ارب ڈالرز کی انڈر انوائسنگ ہورہی ہے۔

چین سے تجارتی ڈیٹا الیکٹرانک طریقے سےملنا شروع ہوگیا۔الیکٹرانک ڈیٹا ملنے سے اسمگلنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ چین سے دو طرفہ تجارت میں انڈرانوائسنگ کو ختم کرنا ممکن ہوگا۔پاکستان اور چین کے درمیان الیکٹرانک ڈیٹا کے تبادلے کا معاہدہ موجود ہے۔واضح ہو کہ سی پیک منصوبے کے تحت دونوں ملکوں کے بیچ فائبر آپٹک نیٹورک بنایا تھی۔اس نیٹ ورک کے توسل سے دونوں ممالک کسی بھی بیرونی مداخلت کے بغیر ایک دوسرے سے ڈیٹا شئیر کرسکیں گے اور یہ نیٹ ورک کسی بھی قسم کے سائبر حملے کی زد میں بھی نہیں آسکے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں