دہشتگرد حملے میں آنکھیں گنوا دینے والے کرنل ایوب حیدر کا پیغام سن کر ہر آنکھ اشکبار

ساتھیو گھبرانا نہیں ہے۔ہنستے مسکراتے رہو اور ڈٹے رہو ۔ یہ سب کچھ دن کی بات ہے،میں جلد آپ لوگوں کے درمیان ہوں گا،کرنل ایوب حیدر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 12 دسمبر 2018 21:59

دہشتگرد حملے میں آنکھیں گنوا دینے والے کرنل ایوب حیدر کا پیغام سن کر ہر آنکھ اشکبار
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 دسمبر 2018ء) :دہشتگرد حملے میں اپنی آنکھیں گنوا دینے والے کرنل ایوب حیدر کے پیغام سن کر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔کرنل ایوب حیدر نے اپنے ساتھیوں کو مسکراتے رہنے اور ڈٹے رہنے کا پیغام دے دیا۔۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں، اُن کی خدمات اور ان کے جذبات کس قدر پاکستانی اور ملک کی مٹی سے جڑے ہوئے ہیں کہ اُن کے لیے سب سے پہلے پاکستان پھر کچھ اور۔

سوات آپریشن ہو، وانا میں پاک فوج کی کارروائیاں ہوں، آپریشن ضرب عضب ہو ، آپریشن ردالفساد ہو یا کراچی آپریشن پاک فو ج کے جوان ہی اس مشن کو کامیاب کرنے میں اپنی جوانیوں اپنی زندگیوں کو پاکستان پر نچھاور کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے جہاں ہزاروں پاکستانی فوجیوں نے اپنی جان وطن پر نچھاور کر دی ہے وہیں ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے زندگی بھر کے لیے اپنے اعضاء و جوارح گنوا دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

جن کی باقی ماندہ عمر اسی جسمانی معذوری کے ساتھ گزرنے والی ہے۔ان میں سے ایک پاک فوج کے سپوت کرنل ایوب حیدر ہیں جو اپنے نام ہی کی طرح شجاعت اور صبر کی مجسم مثال ہیں۔
کچھ دنوں پہلے پاک فوج پر دستی حملے کے نتیجے میں کرنل ایوب حیدر نے اپنی آنکھیں گنوا دیں تھیں۔انہوں نے اپنے ساتھیوں کو پیغام دیا کہ ساتھیو گھبرانا نہیں ہے۔

ہنستے مسکراتے رہو اور ڈٹے رہو ۔انہوں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ یہ سب کچھ دن کی بات ہے،میں جلد آپ لوگوں کے درمیان ہوں گا۔جیسے ہم نے پہلے ایک گیدرنگ کی تھی ویسے ہی ایک پارٹی ہم دوبارہ کریں گے۔واضح ہو کہ کچھ روز قبل کرنل ایوب حیدر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ان کا علاج و معالجہ کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں وہ تیزی سے صحت کی جانب جا رہے ہیں لیکن اس حادثے میں انکی آنکھیں ضائع ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں