موجودہ حکومت کارکردگی پر یقین رکھتی ہے،

ہم امید رکھتے ہیں کہ نئی بھارتی حکومت ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات استوار کرے گی، خواجہ برادران کو نیب نے کرپشن پر گرفتار کیا وزیر مملکت مراد سعید کی پارلیمنٹ ہائوس میں ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

بدھ 12 دسمبر 2018 23:27

موجودہ حکومت کارکردگی پر یقین رکھتی ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) مواصلات کے وزیر مملکت مراد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کارکردگی پر یقین رکھتی ہے، بھارت میں انتہا پسند جماعت کی شکست کے بعد ہم امید رکھتے ہیں کہ نئی حکومت ہمسایوں سے خوشگوار تعلقات استوار کرے گی، خواجہ برادران کو نیب نے کرپشن پر گرفتار کیا۔ انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو عوام نے شفافیت اور کارکردگی کے ایجنڈے پر مینڈیٹ دیا، ہم نے سو روز میں وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت قوم و ملک کی ترقی کیلئے سمت کا تعین کرتے ہوئے پالیسیوں کے احیاء کی بنیاد رکھ دی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت میں انتہا پسندی کی سیاست دفن ہو گئی، نئی حکومت اقتدار میں آنے دیں، امید ہے وہ ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کو پروان چڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے نعرہ پر الیکشن جیتا حکومت عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے خواجہ برادران کو کرپشن پر گرفتار کیا، حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں، نیب خود مختار ادارہ ہے جو قوانین کے مطابق اپنا کام کر رہا ہے۔ تحریک انصاف ملک سے کرپشن کے خاتمہ پر یقین رکھتی ہے، عوام کو مایوس نہیں کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں