سندھ حکومت کی چیف جسٹس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش

چیف جسٹس کے جاتے ہی عارضی اسپتال اکھاڑ کر وہاں موجود جعلی مریضوں کو گھر بھیج دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 12 دسمبر 2018 22:21

سندھ حکومت کی چیف جسٹس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش
تھرپارکر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 دسمبر 2018ء) :چیف جسٹس کا دورہ ختم ہوتے ہی سندھ حکومت نے عارضی اسپتال اکھاڑ کر وہاں موجود جعلی مریضوں کو گھر بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی آنکھوں میں بھی دھول جھونکنے کی بھرپور کوشش کی۔چیف جسٹس کے تھر دورے پر پہنچنے سے قبل ہی سندھ حکومت مٹھی اسپتال میں عارضی ٹینٹ وارڈ قائم کرکے وہاں جعلی مریض بھرتی کر لیے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار تھر پہنچے تو سب سے پہلے مٹھی اسپتال کا دورہ کیا جہاں عارضی ٹینٹ لگا کر جعلی اسپتال اور جعلی مریض رکھے گئے تھے۔چیف جسٹس نے صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں سے مسائل دریافت کئیے ۔تھر دورے کے اختتام پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی کوشش لگ رہی ہے کہ تھر کےحالات بہتر بنائے جائیں۔

(جاری ہے)

یہاں آیا تو پتا چلا قحط سے خوراک کی جوکمی ہے اس میں حکومت سندھ تعاون کررہی ہے۔

یہ بھی پتا چلا کہ مفت علاج مہیا کیا جارہا ہے۔تاہم انہوں نے وہاں موجود خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے جو حالات ہیں وہ مجھے اتنے متاثرکن نہیں لگے۔ڈیپلو اسپتال میں ایکسرے کی بڑی مشین 10 سال سے خراب تھی۔اسپتال میں آپریشن تھیٹرہے، لیکن کوئی سرجن نظر نہیں آیا۔صحت ،تعلیم کےشعبے میں تھر میں مزید کام کرنےکی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ سندھ ساتھ ساتھ تھے انہوں نے بھی نوٹس کیا ہے۔

ڈیپلو کےقریب اسکول کی حالت ٹھیک نہیں تھی، وزیراعلیٰ اقدامات کریں۔تھر کول منصوبے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ آن پیپر اور پریزنٹیشن کے مطابق تھر کول پروجیکٹ زبردست ہے۔منصوبہ ملکی ترقی میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔تاہم چیف جسٹس کے جاتے ہی عارضی ٹینٹوں پر مشتمل اسپتال اکھاڑ دیا گیا اور وہاں موجود جعلی مریضوں کو بھی وہاں سے چلتا کردیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں