رانا ثناء اللہ کو گرفتار کیا جاسکتا ہے

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کا فواد چوہدری نے سانحہ ماڈل ٹاون میں لیگی رہنما کی گرفتاری کا اشارہ دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 12 دسمبر 2018 23:12

رانا ثناء اللہ کو گرفتار کیا جاسکتا ہے
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12دسمبر 2018ء) :وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں رانا ثناء اللہ کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق 17جون 2017 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا،،پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے نتیجے میں چودہ افراد جاں بحق جبکہ نوے زخمی ہوئے۔

سی روز ہی سانحہ کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ فیصل ٹاؤن میں درج کر لیا گیا، ایف آئی آر نمبر 2004(510)جس میں ساری ذمہ داری عوامی تحریک پر ڈالی گئی۔۔ایف آئی آر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیٹے حسین محی الدین، عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور، چیف سکیورٹی آفیسر سید الطاف شاہ، شیخ زاہد فیاض سمیت 56 نامزد اور 3 ہزار نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جس کا عوامی تحریک نے بائیکاٹ کر دیا۔18جون کو وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ کو عدالت عالیہ کے جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن بنانے کی سفارش کر دی۔

عوامی تحریک نے یک رکنی کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے سانحہ کی آزادانہ، غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے تین ایسے غیر متنازع، غیر جانبداراور اچھی شہرت کے حامل ججز پر بااختیار جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ بھی ایک عرصہ متاثرین کو نہیں مہیا کی گئی تھی جس کچھ عرصہ پہلے عدالت کے حکم پر پبلک کیا تھا۔

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہے۔اس کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ماڈل ٹاون کیس میں رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کا اشارہ دے دیا۔نجی ٹی وی پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاوَن کیس لوگوں کو گولیاں ماری گئیں مگر ہم نے کسی کوجیل میں بند نہیں کیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں رانا ثنا اورشہباز شریف کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ ن لیگی قیادت ابھی تک میں صرف رانا ثنا اللہ جیل باہر ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں