کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 20 کروڑ 14لاکھ روپے جاری

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) وزات منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میںکابینہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 20 کروڑ 14لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں ایک ارب 11 کروڑ 64 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے راولپنڈی میں 200 بستروں پر مشتمل گائناکالوجی سنٹر کی تعمیر کے لئے 20 کروڑ، قومی کھیلوں کے انعقاد کے لئے 14 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں