نیب آشیانہ سکیم کیس میں کرپشن ثابت کردے ‘ سیاست چھوڑ دوںگا. شہباز شریف
ہم نے اپنی اناﺅں کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا. شاہ محمود قریشی
میاں محمد ندیم جمعرات 13 دسمبر 2018 14:53
(جاری ہے)
شہباز شریف نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر ایک روایت ہے، لیکن پھر بھی کل رات تک وہ آرڈر جاری نہیں ہوئے، تاہم اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست ہے کہ وہ ابھی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے احکامات دیں.
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بہت پولرائزیشن ہے لیکن پھر بھی پارلیمنٹ کا تقدس پامال نہیں کیا گیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنی انا ﺅں کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا. اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کو حائل چیلنجز اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کے لیے گنجائش پیدا کریں. وفاقی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ گزشتہ دورِ حکومت میں جب بجٹ پیش کیا جا رہا تھا تو اپوزیشن احتجاج کر رہی تھی لیکن انہیں سنا نہیں جا رہا تھا جس کی وجہ سے اپوزیشن نے اسمبلی کے باہر تقاریر کیں. انہوں نے کہا کہ بجٹ تو پاس ہو گیا لیکن پارلیمانی تقاضے پورے نہ ہو سکے، جس کا ذہن جمہوری ہے وہ اس سوچ کو تسلیم کرے گا کہ پارلیمنٹ کے تقدس کا احترام کیا جائے. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر حکومت فراغ دلی کا مظاہرہ کرتی تو اپوزیشن کو ایوان میں لاتی اور ان کا موقف سنتی، کیونکہ بجٹ تو پاس ہو ہی جاتا. وزیرخارجہ نے ایوان کی توجہ قائمہ کمیٹیوں کی جانب مبذول کرواتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت قرار دیا. انہوں نے کہا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ کے حوالے سے ہم اپوزیشن لیڈر کے استحقاق کو اصولی طور پر تسلیم کرتے ہیں. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اس وقت نیب مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، تاہم حکومت نے اس بنیاد پر کہا ہے کہ وہ چیئرمین شپ کے لیے کسی کو بھی نامزد کردیں. انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ یہ پاکستان کی ساکھ کے لیے ٹھیک نہیں ہے کہ ایک نیب زدہ شخص پی اے سی کا چیئرمین بنے، تاہم اپوزیشن لیڈر جس کو بھی نامزد کریں گے ہم اسے قبول کرلیں گے. انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ہٹ دھرمی اور عوام کے وسیع تر مفاد میں حکومت نے اپوزیشن کی بات ماننے کا فیصلہ کیا ہے جس پر وزیرِاعظم نے بھی اتفاق کیا ہے. وزیردفاع پرویز خٹک نے اپنی ذاتی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ ہمارا اور نیب کا چولی دامن کا ساتھ ہے، تو ایسا کیسے ہوسکتا تھا کہ اس ساتھ کے باوجود میرے خلاف نیب کی تحقیقات ہوتیں. انہوں نے کہا کہ میں نیب کے سامنے ثبوتوں کے ساتھ پیش ہوا ہوں، مجھے کوئی ڈر نہیں ہے کیونکہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا. وزیرِ دفاع نے کہا کہ میرے خلاف سیاسی کیس بنایا گیا ہے اور کیس بنانے والے چاہتے ہیں کی پرویز خٹک بھی نیب کے زیرِ حراست آجائے. سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج اسمبلی میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے معاملے میں ایک اچھا قدم اٹھایا گیا ہے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی خراجِ تحسین کے مستحق ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اس مسئلے میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایوان میں معاملہ حل کرنے کے لیے جو قدم اٹھایا گیا ہے اس میں انہیں اور ان کی جماعت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں.متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی، تانیہ ایدروس کنوینر مقرر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا