افغانستان میں سیاسی استحکام اور امن کے قیام سے پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین باہمی روابط مزید فروغ پائیں گے ،ْ چوہدری فواد حسین

جمعرات 13 دسمبر 2018 15:17

افغانستان میں سیاسی استحکام اور امن کے قیام سے پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین باہمی روابط مزید فروغ پائیں گے ،ْ چوہدری فواد حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیاسی استحکام اور امن کے قیام سے پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین باہمی روابط مزید فروغ پائیں گے ،ْ فلم اور ڈرامہ کے ذریعے ملکی تشخص کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ،ْیادگاری اور تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

جمعرات کو انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز اسلام آباد میں پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے مابین دوستی کے رشتوں کو ثقافت کی ذریعے مضبوط بنانے کے موضوع پر گول میز اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کی۔گول میز میں صدر انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز ڈاکٹر رخسانہ قمبر،سابق سفیرسرور نقوی،ڈاکٹر ندیم اکبر، ڈائریکٹر امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اسٹیڈیز،ڈاکٹر مہتاب اکرم اور نائب صدر کونسل آف سوشل سائنسز ندیم عمر تارڑ سمیت دیگر شرکاء شامل تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات کو پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے مابین مشترکہ ثقافت، تہذیب و تمدن اور اقدار کی بنیاد پر تعلقات اور دوستی کے رشتوں کو مربوط بنانے کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان کے وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ ثقافتی اور تاریخی تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ افغانستان میں سیاسی استحکام اور امن کے قیام سے پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین باہمی روابط مزید فروغ پائیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نے پاکستان کو براہ راست متاثر کیا۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ فلم اور ڈرامہ کے ذریعے ملکی تشخص کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ فلمیں کسی بھی معاشرے اور ملک کے تشخص کو اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہوتی ہیں۔وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ملک میں موجود 187 سینما سکرینوں کو بڑھا کر 1000 تک لے جانا چاہتے ہیں۔وزیر اطلاعات و نشریات نے سرائے خربوزہ اور مارگلہ کی پہاڑیوں پر واقع ثقافتی ورثہ کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ یادگاری اور تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں