پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے‘

امریکا سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، احسن اقبال

جمعرات 13 دسمبر 2018 15:32

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے‘ امریکا سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان سے ہر کوئی پریشان ہے۔

(جاری ہے)

حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیر مملکت مراد سعید کے بیانات اتنے اہم نہیں‘ حکمران جماعت کے اراکین پارلیمنٹ حکومت کی کارکردگی سے خوش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور اس سلسلہ میںامریکا سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ آئین کے تحت سب کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں