پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیاں جلد تشکیل دے دی جائیں گی،

اپوزیشن ایوان میں بے مقصد بحث سے کرپشن کے مقدمات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 دسمبر 2018 15:36

پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیاں جلد تشکیل دے دی جائیں گی،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیاں جلد تشکیل دے دی جائیں گی، اپوزیشن ایوان میں بے مقصد بحث سے کرپشن کے مقدمات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے‘ ماضی کی حکومتوں کے ادوار میں کئی سال تک قائمہ کمیٹیاں تشکیل نہیں دی گئیں۔ مسلم لیگ (ن) اس حوالے سے وقت ضائع کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ جس دن شہباز شریف نیب میں پیش ہوتے ہیں اس کے بعد ایوان میں آکر اداروں کو برا بھلا کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی کرپٹ پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ایک سال تک کمیٹیاں نہیں بنائیں۔ موجودہ حکومت کے دور میں مسلم لیگ (ن) اس حوالے سے وقت ضائع کر رہی ہے۔ اس حوالے سے اتفاق رائے پیدا کیا جارہا ہے آئندہ چند دنوں میں کمیٹیاں تشکیل دے دی جائیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں